لاہور۔13جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں،محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد،ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔
البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے۔