ایس ایم بی آر لاہورکی زیر صدارت اجلاس ، ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” میں ریفارمز کا جائزہ

11

لاہور۔13جون (اے پی پی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیولاہور نبیل جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘ میں ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر کالونیز ممبر ٹیکسز سیکرٹری بورڈ آف ریونیو،پیلرا اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ افسران نے ایس ایم بی آر کو ریونیو کولیکشن ،انتقال، مسنگ ڈیڈز اور دیگر ریونیو امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اسی طرح موضع جات کی ڈیجیٹائز یشن،پارٹیشن پروسیڈنگزمیوٹیشنز کی پیڈنسی اور وراثتی انتقال بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں کمشنرز ڈی سیز اور دیگر ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے بارے کے پی آئیز کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہاکہ لو پرفارمنس والے اضلاع اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم کی بہتری بارے اقدامات پربریفنگ دی۔اجلاس میں چیف سیٹلمنٹ کمشنر اور تمام جوڈیشل ممبران نے بھی شرکت کی۔