خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ کے بعد فلسطین اور ایران سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کی گئی

10
Khyber Pakhtunkhwa Assembly
Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ کے بعد فلسطین اور ایران سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کی گئی۔جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے دستخط موجود ہیں۔قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ان حرکتوں نے خطے کے امن کو تباہ کر دیا ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں بھی نسل کشی کر رہا ہے۔

اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مشترکہ طور پر اسرائیل اور اس کے گھناؤنے جرائم کی پرزور مذمت کی ہے۔اسمبلی نے اپنے مظلوم، نہتے فلسطینیوں اور ایرانی بہن بھائیوں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔