کراچی۔ 13 جون (اے پی پی):صوبائی سیکیورٹی کوآرڈی نیشن کو بڑھانے کیلئے حکومت سندھ نے صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر (پی آئی ایف ٹی اے سی)قائم کیا ہے، جو تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز پیش کردہ صوبائی بجٹ کے دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ابتدائی طور پر( پی آئی ایف ٹی اے سی)کے آپریشنل سیٹ اپ کے لیے 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔علاوہ ازیں غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی انجینئرز، مندوبین اور سندھ بھر میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے پیشہ ور افراد کی سیکیورٹی کو مضبوط بناناکے لیے اقدامات اور بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے 400 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔
صوبے کے دیہی علاقوں بلخصوص کچے کے علاقوں میں لاقانونیت کو روکنے کے لیے ڈاکوئو ں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں میں معاونت کی خاطر صوبائی حکومت رواں مالی سال کے دوران 342 ملین روپے فراہم کرچکی ہے۔