کراچی میں زلزلہ کے جھٹکے

9

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کے مطابق ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد، گلزار ہجری، یونیورسٹی روڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ زلزلے لانڈھی فالٹ لائن کے ساتھ ہونے والی سرگرمی کا نتیجہ ہیں جو اس سے قبل 2009 میں فعال ہوئی تھی اور اس وقت دو ماہ سے زائد عرصے تک معمولی زلزلے آتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ اندازہ لگانا ناممکن ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کب تک جاری رہیں گے۔