اٹک۔ 14 جون (اے پی پی):اٹک پولیس نے پانچ سالہ بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مسعود الہی ولد کرم الہی سکنہ ہمک نے تھانہ باہتر پولیس کو قطعہ تحریر درخواست پیش کی کہ پرائیویٹ جاب کرتا ہوں میری بیٹی مقدس بعمر 5 سال کے ساتھ مسمی محمد حسین ولد محبوب الہی نے جنسی زیادتی کی ہے ،جس پر تھانہ باہتر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم محمد حسین ولد محبوب الہی سکنہ ہمک کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔