وفاقی وزیر پیرزادہ سید عمران احمد شاہ کے اعزاز میں عشایئہ کا اہتمام

8

ساہیوال۔ 15 جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیرزادہ سید عمران احمد شاہ کے اعزاز میں حاجی راج دین ڈیری فارم کی جانب سے عشائیے کا اہتمام۔تقریب میں سیاسی، سماجی اور شہری حلقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ممبران پنجاب اسمبلی ملک محمد ارشد، پیر ولایت شاہ کھگہ اور دیگر معزز مہمان بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔

تقریب میں روح پرور قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا جس نے شرکاء کو محظوظ کیا۔وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے عشائیہ کے اہتمام پر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

تقریب میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یہ تقریب نہ صرف ایک سیاسی و سماجی اظہارِ یکجہتی کا مظہر تھی بلکہ عوامی سطح پر مثبت روابط کو فروغ دینے کی ایک عمدہ کاوش بھی ثابت ہوئی۔