ہوائوں کا عالمی دن توانائی کے نئے سسٹم دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے ،وزیراعلی مریم نواز

12

لاہور۔15جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہوائوں کا عالمی دن توانائی کے نئے سسٹم دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ہوائوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ ونڈ انرجی ذرا سی منصوبہ بندی کے ساتھ بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے،ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ،

وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب میں تھل کے علاقے میں ونڈ انرجی سے توانائی کے حصول کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہوائوں کا عالمی دن توانائی کے حصول کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر سوچنے کا موقع دیتاہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کے لئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔