کشمیر ،گلگت بلتستان ،ش پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان

28
rain
rain

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں ایک دو مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل (منگل کو) ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوبی مشرقی/مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان: بارکھان13، خیبر پختونخوا: مالم جبہ06،ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 04، دیر (لوئر 02) اور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت47 ، جیکب آباد46،دادو،موہنجوداڑو اور سبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔