سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

5
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

سیالکوٹ۔17جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیں۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مراد پولیس نے نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی معہ شراب کشیدہ سامان اور 50 لیٹر شراب کی 3 گیلن برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔