چیئرمین سینیٹ کی عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی مذمت، صاحبزادے کی وفات پر میر نصیر مینگل سے تعزیت اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان و سابق سینیٹر میر محمد نصیر مینگل کے صاحبزادے عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں واقعے کو افسوسناک اور دلخراش قرار دیتے ہوئے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس افسوس ناک واقعے پر دکھ وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہلِخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں میر نصیر مینگل اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل کے زخمی ہونے والے پوتے کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

29

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان و سابق سینیٹر میر محمد نصیر مینگل کے صاحبزادے عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں واقعے کو افسوسناک اور دلخراش قرار دیتے ہوئے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس افسوس ناک واقعے پر دکھ وغم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہلِخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں میر نصیر مینگل اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل کے زخمی ہونے والے پوتے کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔