بھکر ،سی سی ڈی کا پولیس مقابلہ، تیس سے زائد مقدمات کا خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

5
Man on the chair in Handcuffs. Rear view and Closeup ,Men criminal in handcuffs arrested for crimes. With hands in back,boy prison shackle in the jail violence concept.

بھکر۔۔۔۔ 23 جون (اے پی پی):بھکر میں سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کا پولیس مقابلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس پر فائرنگ کرنے والا 30 سے زائد مقدمات کا خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ قریبی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت ضیافت علی عرف شیرا ولد بشیر حسین سکنہ بستی امام والی ہوئی زخمی ملزم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد ہوا۔ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنے پر ڈکیتی ، موٹر سائیکل چوری، نقب زنی اور چوری کی متعدد واردات میں ملوث پایا گیا ، پولیس کے مطابق موقع سے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔