فیسکو نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

6

فیصل آباد۔ 24 جون (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرضروری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث 25جون بروز بدھ کوشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان سعید رضاکے مطابق25جون کو صبح 6 بجے سے دن 10 بجے تک132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشن کے عمر گارڈن،ایس او ایس ویلج فیڈر132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے زی گارڈن،فیصل ایس کے پی روڈ،پیراڈائز فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے لاہور روڈ،چناب نگر،ہندوآنہ،آسیاں فیڈرسے بجلی بند رہے گی۔

علاوہ ازیں 25تا 26جون کو صبح چھ سے دوپہر دو بجے تک132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ فیڈر،25جون کو صبح ساڑھے سات سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک132کے وی 103آر بی گرڈسٹیشن،132کے وی لنڈیا نوالہ گرڈسٹیشن سے 20سے 30میگاواٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔