اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مردان میں 50 کروڑ روپے مالیت کی 110 کنال اراضی واگزار کر اکے محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دی

9

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کو محکمہ آبپاشی مردان کی اراضی پر غیرقانونی قبضے کی شکایت موصول ہوئی جس پر انکوائری کے دوران محکمہ آبپاشی کی 50 کروڑ روپے مالیت کی 110کنال اراضی پر غیرقانونی قبضے کا انکشاف ہوا۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کے ہمراہ مشترکہ آپریشن میں 110 کنال اراضی واگزار کر لی۔واگزار کرائی گئی زمین کی سرکاری قیمت 50 کروڑ روپے ہے۔ مذکورہ اراضی محکمہ آبپاشی کے حوالے کردی گئی۔