سپیکر قومی اسمبلی کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شہید میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےجنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں شہید میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ جری سپوتوں نے 11 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کر کے بہادری کی …

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےجنوبی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں شہید میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ جری سپوتوں نے 11 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کر کے بہادری کی مثال قائم کی ۔

سپیکر نےشہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ،میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو ناکام بنایا،شہدا نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے،ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج اور ان کے بہادر جوانوں پر فخر ہے،دشمن ان جوانوں کی موجودگی میں اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں