علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا

5

فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2025سمسٹر کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جن میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2025 سمسٹر کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے

جن میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی 2025 سے جاری ہونے والے سمسٹر میں ایسوسی ایٹ ڈگری لیول کے مختلف پروگرامز پہلی بار پیش کئے جارہے ہیں جن میں کیمسٹری،انوائر منٹل سائنسز،سٹیٹسٹکس،میتھی میٹکس،فزکس،ہیومن نیوٹریشن،ماس کمیونیکیشن،بزنس ایڈمنسٹریشن،اردو،پاکستان سٹڈیز، انگلش، جینڈر اینڈ وومن سٹڈیز،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز،سوشیالوجی،اکنامکس اور ہسٹری شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے طلبااور طالبات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام پروگرامز کی تفصیلات،پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر یکم جولائی 2025 سے دستیاب ہونگے جبکہ مزید معلومات کیلئے ریجنل آ فس فیصل آباد سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔