اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی فنڈنگ میں عالمی برابری اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی …
کم اخراج کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کی سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی فنڈنگ میں عالمی برابری اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی عالمی ذمہ داریوں کے تحت 37 فیصد کم کاربن خارج کیا ہے، باوجود کم اخراج کے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ 7 بڑے ممالک 70 فیصد کاربن مرکبات خارج کرتے ہیں جبکہ 85 فیصد گرین فنانسنگ بھی انہی ممالک کو مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دو ہمسایہ ممالک دنیا کے بڑے کاربن اخراج کنندگان میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی نوجوان نسل کو گرین معیشت کا علمبردار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نوجوان ماحولیاتی کاروباری افراد کو عالمی سرمایہ کاروں سے جوڑنے میں معاونت فراہم کرے گی جبکہ وزارت جاری منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دے گی۔








