عوامی مسائل مدنظرر کھتے ہو ئے تمام شعبوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی

7
Mir Sarfaraz Ahmad Bugti
Mir Sarfaraz Bugti

کوئٹہ۔ 25 جون (اے پی پی):و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل مدنظر رکھتے ہو ئے تمام شعبوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں امن اومان ایک چیلنج ہے لیکن بد امنی پر قابوں پانے کے لئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں، بجٹ میں تمام اضلاع کو تر جیح دی گئی ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اور کسی کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ اجلاس کے بعد اسمبلی میں اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا۔ و زیر اعلی بلو چستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلی دفعہ صوبے میں تر قیاتی بجٹ سو فیصد استعمال کیا گیا ، بجٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے کردار کو بھی سراہا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ صو بے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میرٹ کی بنیادی پر دی جا ئے گی جلد تمام آسا میوں پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں ملے گی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں 16 ہزار بھر تیاں کی گئیں جس میں تعلیم اور صحت کو اہم تر جیح دی گئی، صو بے میں غیر فعال 3000ہزار سے زائد اسکولوں فعال کر دیا گیا ہے جو کہ ایک اہم اقدام ہے، 1200سو مزید سکول تعمیر کیا جا ئیں گے ، صو بے میں قیام امن کے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے سیکورٹی فورسز پر عزم ہیں ، صو بے سے دہشت گردی ختم کر کے دم لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو سمجھنا چاہے صو بے میں جو لاعاصل جنگ جاری ہے صرف خون ریزی کے علا وہ اس کا کو ئی فائد ہ نہیں ہے ، سی ٹی ڈی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جدید ساز وسامان آلات فراہم کئے جا رہے ہیں ، دہشت گردوں کے پاس جدید قسم کے ہتھیار ہیں ، امریکی فوج کے انخلا کے بعد جدید ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھوں لگ گئے ، و زیر اعلی بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے مزید کہا کہ صو بے کے تمام اضلاع میں فروٹ اور سبزی منڈیاں، بس اسٹینڈز، اور لائیو اسٹاک اسٹیشنز کا قیام شامل ہے ، زیر زمین پانی کی سطح کو بر قرار رکھنے کے مختلف اضلاع میں کئی ڈیمز بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،

اس کے علا وہ کو ئٹہ شہر میں گر ین بس ، پنک بس،کے علا وہ پیپلز ٹرین سروس شروع کی جارہی ہے جس سے کو ئٹہ کے شہر یوں کو بہتر ین سفری سہو لیات میسر ہونگی سویلین شہداء کا معاوضہ 15 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کر دیا گیا ہے ، انہوں نے و زیر اعظم محمد شہباز شریف کا شکر ادا کر تے ہو ئے کہا کہ جب بھی بلو چستان کو تکلیف ہو ئی وزیر اعظم نے لبیک کیا ، مثبت تنقید کو خیر مقدم کر تے ہیں یو تھ پالیسی کی منظوری ایک اہم سنگ میل ہے۔