عظمت محمود خان کا نشتر ٹو ہسپتال ملتان کا دورہ، طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

4

لاہور۔25جون (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے نشتر ٹو ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران نشتر ٹو ہسپتال ملتان کی فنکشننگ، ورکنگ اور ایچ آر کا جائزہ لیا۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی اور ایم ایس نے سیکرٹری صحت کو طبی سہولیات بارے تفصیلی پریذنٹیشن دی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان نے اجلاس کے دوران ریکروٹمنٹ و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

عظمت محمود نے ایمرجنسی وارڈ و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔صوبائی سیکرٹری صحت عظمت محمود خان نے کہاکہ کوشش ہے کہ کسی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔