سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجیکووا ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

5

ایسٹبورن۔26جون (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجکووا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ انگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔ ڈبلیو ٹی اے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ میچز دیکھنے کو موقع مل رہا ہے۔

باربورا کریجکووا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں انگلینڈ کی جوڈی اینا برج کو شکست دی ۔انگلینڈ میں ایسٹبورن کے ڈیون شائر پارک ایل ٹی سی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجکووا نے انگلینڈ کی حریف ٹینس کھلاڑی جوڈی اینا برج کو 4-6، 6-4 اور 6-7(3-7)سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

انگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کو دوسرے رائونڈ میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑگیا۔امریکی نژاد آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی مایا جوائنٹ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کو 6-4، 1-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ میں جگہ پکی کرلی ۔