اٹک۔ 26 جون (اے پی پی):ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ضلع میں جرائم کی موجودہ صورتحال، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، زیر التواء سنگین مقدمات اور تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او اٹک نے محرم الحرام 2025 کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ ڈی پی او نے کہا کہ تمام افسران باہمی رابطے، مقامی انتظامیہ اور کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھیں تاکہ محرم کے دوران ہر ممکن سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔