اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشی کے خلاف جاری تحریک’’ نشہ اب نہیں‘‘ کے تحت سال رواں میں بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 1011 مقدمات درج ہوئے اور 1043 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے سے 399 کلوگرام ہیروئن،178 کلوگرام سے زائد چرس،52 کلوگرام سے زائد آئس برآمد،6کلو گرام سے زائد افیون ، 50گرام کوکین ،160نشہ اور گولیاں اور 7246بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لارہی ہیں ، نوجوان کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔