دنیش چندیمل بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار

5

کولمبو۔27جون (اے پی پی):سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز دنیش چندیمل بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 7 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 17ویں سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ جمعہ کو دنیش چندیمل نے بنگلہ دیش کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پتھم نیسانکا کے ساتھ ملکر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مہمان ٹیم کے بائولرز کی ایک نہ چلنے دی ۔

دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پرٹیم کے لیے قیمتی 194رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے باولرز کی خوب دھلائی کی ۔ دنیش چندیمل نے 153گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف آزادانہ اور دلکش اسٹروکس کھیلے اور 1خوبصورت چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 93رنز بنائے ۔35سالہ دنیش چندیمل نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 7رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 17ویں سنچری مکمل نہ کر سکے ۔ دنیش چندیمل کو 93کے انفرادی سکور پر نعیم حسن نے لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا