کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سوریج سسٹم اور نکاسی کے نظام کو وارننگ کے باوجود درست نہ کرنے پر 9 ہوٹلز کو سیل کر دیا

3

ایبٹ آباد۔ 27 جون (اے پی پی):کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سوریج سسٹم اور نکاسی کے نظام کو وارننگ کے باوجود درست نہ کرنے پر 9 ہوٹلز سیل کر دئیے۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان کے احکامات پر ناران میں اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نادر خان اور کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ظہور احمد نے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

ہوٹلز کے سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے نظام کو نوٹسز ملنے کے باوجود ہدایات کے مطابق درست نہ کرنے پر سات ہوٹلز کوسیل کر دیا جبکہ متعدد ہوٹلز مالکان کو وارننگ جاری کی گئی۔علاوہ ازیں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر نعمان خان کی قیادت میں ٹیکنیکل ٹیم نے مہانڈرری کے مقام پر نجی ہسپتال سمیت دو ہوٹلز کو سیل کر دیا جنھوں نے اپنی سیوریج اور نکاسی آب کی لائنز کو دریا کنہار میں ڈال رکھا تھا۔