اینٹی کرپشن سرکل پونچھ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے زمین ہتھیانے والے ملزم نصیر ٹھاکر کو گرفتار کرلیا

6

مظفر آباد۔ 27 جون (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرکل پونچھ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی سے زمین ہتھیانے والے ملزم نصیر ٹھاکر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذکور نے اہلکاران محکمہ مال کے ساتھ مل کر جعل سازی کرتے ہوئے منیر حسین سکنہ تراڑکھل کی زمین جعلی اور فرضی بیعنامہ کے ذریعے ہتھیا لی تھی۔ اینٹی کرپشن سرکل پونچھ نے مقدمہ علت نمبر 1/25بجرائم 420/pc,471/419,467/468،5ضمن (2) PCAمیں نامزد ملزم نصیر ٹھاکر کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے ملزم نصیر ٹھاکر بعد از وقوع روپوش ہو گیا تھا ، ملزم نے عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پلندری سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جسے 27جون 2025کو عدالت نے منسوخ کر دیا تھا جس پر اینٹی کرپشن پونچھ کے سب انسپکٹر ماجد نسیم عباسی نے ہمراہ اظہر رشید s/gکانسٹیبل، محمد خلیل s/gکانسٹیبل نے احاطہ عدالت سے ملزم نصیر ٹھاکر کوگرفتار کرلیا۔ عوامی حلقوں نے اینٹی کرپشن ٹیم سرکل پونچھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیاہے۔