ہری پور میں سابق عداوت پراغواء کرنے والے2 ملزمان کو کھلابٹ پولیس نے گرفتار کر لیا

5
arrested
arrested

ہری پور۔ 28 جون (اے پی پی):ہری پور میں سابق عداوت پر سٹی پولیس کی حدود سے نوجوان کو اغواء کرنے والے دو ملزمان کو کھلابٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈالڑی چینتری کے رہائشی نوجوان شرافت کو سابق عداوت پر اغواکرنے والے ملزمان ناصر اور باسط ساکنان پودرہ ڈالری کو پولیس تھانہ کھلابٹ نے گرفتارکر کے پابند سلاسل کر دیا۔

ملزمان ناصر اور باسط اپنے مخالف نوجوان کو دن دیہاڑے اڈہ دربند سے اپنی گاڑی ایف ایکس میں اغوا کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ دربند پولیس نے انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔