دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

5
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ ایک ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 57 ہزار300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، خیرآباد پل:آمد 2 لاکھ 9 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 500 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار600 کیوسک اور اخراج10 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 75 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 43 ہزار300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج کی صورتحال جناح میں آمد 2 لاکھ 12 ہزار400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار 800 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد2 لاکھ 15 ہزار 900 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ کیوسک، تونسہ: آمد ایک لاکھ 85 ہزار400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 59 ہزار ،400 کیوسک،گدو:آمدایک لاکھ 33 ہزار 300 کیوسک او ر اخر اج ایک لاکھ 2 ہزار 900 کیوسک، سکھر: آمد 97 ہزار کیوسک اور اخراج 66 ہزار600 کیوسک، کوٹری میں آمد 29 ہزار200 کیوسک اور اخراج800 کیوسک، تریموں: آمد 14 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 100 کیوسک، پنجند میں آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودگی 1486.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.497 ملین ایکڑ فٹ،منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1174.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.827 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.60 فٹ،

ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 120 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.197 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔