لاہور۔28جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، لودھراں، ڈی جی خان، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر اوررحیم یارخان کے اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور، نارووال، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27 اور زیادہ سے زیادہ37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 127فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں عسکری ٹین 116، اڈا پلا ٹ82،لاہور امریکن سکول117،جوہر ٹائون 86، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 93اور شا ہراہ قائد اعظم پر97ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔