ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے دریاؤں، بیراجوں، نہروں اور نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی

7

سیالکوٹ۔29جون (اے پی پی):سیالکوٹ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے دریاؤں، بیراجوں، نہروں اور نالوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے دفتر سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق یہ پابندی ایک ماہ کیلئے نافذ العمل ہو گی۔

گرم موسم کے پیش نظر ہیڈ مرالہ اور نہروں میں شہریوں کے نہانے کی رپورٹس وصول ہوئیں جس پر یہ پابندی عائد کی گئی۔ یہ پابندی مفاد عامہ کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔