ایبٹ آباد۔ 29 جون (اے پی پی):ایبٹ آبادکی ضلعی انتظامیہ نے سیاحتی مقام ہرنو میں سیاحتی سرگرمیاں بند کر دیں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے احکامات پر مون سون سیزن میں تا حکم ثانی ندی نالوں اور پانی والی علاقے میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ندی نالوں کے قریب کسی قسم کی سیاحتی سرگرمی سے گریز کریں۔
سیاحوں سے گزارش ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران ندی نالوں کے بہاؤ سے خود بھی دور رہیں اور اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔