نوشہرہ ورکاں، سترہ سالہ نوجوان پر فائرنگ ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

10
Firing
Firing

نوشہرہ ورکاں۔29 جون (اے پی پی):نوشہرہورکاں,کچا خان مسلمان روڈ پر فائرنگ کر کے گھر کے سامنے توصیف احمد نامی 17 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا گیا ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئےپولیس نے مقدمہ درج کر کےملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارنے شروع کر دئیے ہیں۔ مضروب نوجوان نثار احمد جٹ کا بیٹا توصیف نثار گھر کے باہر موجود تھا کہ مبینہ طور پر موضع بھکی کے رھائشی ماموں زاد مسلح ملزمان وقار الحسن ۔حسنین الحق ۔فراز احمد ۔شفقت رسول ۔احمد رضا وغیرہ دیگر ملزمان دو موٹر سائیکلوں اور کار پر سوار موقع پر ائے اور توصیف پر فائرنگ کر دی جو متعدد فائر توصیف کی ٹانگوں پر لگے اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، فریقین میں مبینہ طور پر سمندری میں واقع تین ایکڑ زمین کا تنازعہ بتایا گیا ہے زخمی توصیف کو ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا اور زیر علاج ہے ۔جبکہ اطلاع پا کر ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں محمد عمران بیگ اور ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں شاہد محمود ہمراہ نفری مقامی ہسپتال پہنچ گئے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل محمد عمران بیگ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا