ٹنڈومحمدخان ۔ 29 جون (اے پی پی):ٹنڈومحمدخان پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان کو حراست میں لیکر غیر قانونی اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ، ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی ہدایت پر ٹنڈومحمدخان پولیس نے مختلف علاقوں میں کرمنلز ملزمان کے خلاف کارروائیاں کیں، بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ جرم کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ایکٹو کرمنلز رمضان سٹھیو اور اکبر سٹھیو کو پولیس حکمت عملی سے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے غیر لائسنس یافتہ غیر قانونی اسلحہ 2 عدد ٹی ٹی پسٹل سمیت 5 عدد گولیاں برآمد کرلیں ملزمان کے قبضے سے اقدام جرم میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے جرم کے ارادے سے مین روڈ پر موجود 2 ایکٹو کرمنلز حضور بخش ماچھی اور سلطان ماچھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 2 عدد پسٹل ، 3 عدد گولیوں سمیت 2 عدد کارتوس برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں جرائم کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔