پتوکی ، منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں 5 کلو سے زائد چرس برآمد دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

5
drug dealers arrested
drug dealers arrested

نمائندہ پتوکی۔ 29 جون (اے پی پی):تھانہ صدر پتوکی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں ،دو ملزمان گرفتار کے 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ،ملزم گرفتار مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ملزم لطیف ولد رحمت علی سے 3 کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت مزمل ولد لطیف کے نام سے ہوئی جو موٹر سائیکل پر سوار جیسے بھوپے وال کے قریب سے گرفتار کیا گیا جس سے دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ،ملزمان پتوکی اور گرد و نواح میں منشیات سپلائی کا کام کرتے ہیں ، دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔