پاکستان کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں مسلسل چوتھی فتح

21
Asian Youth Girls Netball
Asian Youth Girls Netball

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی۔پاکستان ٹیم کی یہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں مسلسل چوتھی فتح ہے۔ جیونجو، جنوبی کوریا ،جیونجو ہواسن جمنازیم، جیونجو سی، جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپان کی ٹیم کو 39 کے مقابلے میں 79 گول سے ہرا دیا۔پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشا نوید، حلیمہ، سرینہ حسین، جیسمین فاروق، فرح رشید، امانی، پاریسہ، سمیہ احمد اور علینہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، صدر سمین ملک، سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے پاکستان ٹیم کو جاپان کے خلاف 39-79 گول سے بھاری مارجن سے جیتنے پر مبارکباد دی۔اس میگا ایونٹ کے پول بی میں پاکستان اور پاکستان کا اگلا میچ مالدیپ کے خلاف (کل) منگل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم پول بی میں 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔چیمپئن شپ میں 11 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اےمیں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں جبکہ گروپ بیمیں چائنیز تائپے، جاپان، میزبان کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کو رکھا گیا ہے۔پاکستان گروپ بی میں پانچ لیگ میچ کھیلے گا۔ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کا فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔