چنیوٹ ۔ 30 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات/انچارج محرم انتظامات فیصل آباد ڈویژن عظمی بخاری نےچنیوٹ کا دورہ کیا۔ ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد سے عشرہ محرم کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی وحفاظتی اقدامات میں معمولی سا بھی خلاء برداشت نہیں۔عزاداروں کو معیاری سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔صوبائی وزیراطلاعات کی جلوسوں کے منتظمین اور لائسنس داران سے بھی ملاقات کی۔
محرم کے ایام میں سوشل میڈیا کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ نفرت انگیز اور شر انگیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں۔محرم جلوسوں کے روٹس پر میٹھے ٹھنڈے پانی سے عزاداروں کی تواضع کی جارہی ہے۔ فلیش پوائنٹس کی مسلسل نگرانی،امن کمیٹی کے علماء کرام سے قریبی رابطہ رکھاجارہا ہے۔جلوسوں کے روٹس پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے۔ مذہبی ادائیگی کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام کے لئے قومی فریضہ بھی اداکرنا ہے جس کے لئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ یوم عاشور کے جلوسوں ومجالس کے اختتام تک فیصل آباد ڈویژن میں موجود رہوں گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے منتظمین سے انتظامات دریافت اور اطمینان کا اظہار کیا۔محرم جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات پرعمدہ انتظامی وحفاظتی اقدامات پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو شاباش دی۔جلوسوں کے راستوں پر موبائل ہسپتال اور کلینک آن ویل دستیاب رہے گا۔جلوس کے راستوں پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ بھی کیاجارہا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا امن،رواداری اور برداشت کا میسج پیغام پہنچایا۔سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت کی اجازت نہیں ہو گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی جانب سے سبلیں لگائی جائیں گی۔ مجالس اور جلوس کے روٹس پر میڈیکل کی تمام سہولتیں دستیاب ہونگیں مشترکہ کاوشوں سے عشرہ محرم میں مثالی امن اور رواداری قائم رکھی جائے گی۔