ناروےکا امریکی اور جرمنی اسلحہ سازکمپنیوں کوسرمایہ کاری فہرست سےنکالنے کا اعلان

36
KLP
KLP

اوسلو ۔1جولائی (اے پی پی): ناروے نے امریکی و جرمنی اسلحہ سازکمپنیوں کوسرمایہ کاری فہرست سےنکال دیا۔ العربیہ کے مطابق ناروے کے سب سے بڑے پنشن فنڈ ‘کے ایل پی’ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے امریکی تجارتی گروپ "اوشکوش کارپوریشن”اور جرمنی کے ” ثیسن کروپ”پر پابندی لگاتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری فہرست سے نکال دیا ہے کیونکہ وہ اسرائیل کو ایسا اسلحہ فراہم کر رہی ہیں جو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف زیر استعمال ہے۔

کے ایل پی ناروے کے خودمختار مالیاتی فنڈ سے الگ ہے اور دنیا کا سب سے بڑا مالیاتی فنڈ ہے۔ اس نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اوشکوش کارپوریشن’ اسرائیلی فوج کو ٹرک مہیا کرتی ہے۔ جو اسرائیلی فوج غزہ میں اپنے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے جو بعد ازاں فلسطینیوں کی خونریزی کا باعث بنتا ہے۔اس فنڈ نے ثیسن کروپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل کو بحری فوج کے لیے سامان کی فراہمی پر اتفاق کیے ہوئے ہے۔

جو غزہ کی جنگ سے پہلے سے جا رہا ہے۔ ان ہتھیاروں میں ‘سبمیرین’ بھی شامل ہیں۔ناروے کے اس مالیاتی ادارے کا مؤقف ہے کہ ان اسلحہ ساز کمپنیوں کو اپنے طور پر بھی بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور ایسے معاہدات سے بچنے کے لیے مستعدی سے کام لینا چاہیے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ان کمپنیوں کو بھی ملوث کرنے والے ہوں۔