یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی بیلجیئم اور لکسمبرگ میں ہنگری کے سفیر سے ملاقات

72

برسلز۔1جولائی (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں ہنگری کے سفیر تماس آیون کواکس سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر رحیم حیات قریشی نے خوبصورت ہنگرین چانسری کا دورہ کیا اور سفیر کواکس کی فیملی سے بھی ملاقات کی جن میں ان کے بڑے بیٹے جو پیشہ ور فٹ بالر ہیں، بھی شامل تھے۔