ریال میڈرڈ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کی ٹیمیں فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل

39
FIFA World Club
FIFA World Club

واشنگٹن۔2جولائی (اے پی پی):ہسپانوی فٹ کلب کی ٹیم ریال میڈرڈ اورجرمنی کے بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کی ٹیمیں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ اٹلی کی یووینٹس اور میکسیکو کی مونٹیری کلب کی ٹیمیں ٹاپ 16 رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ ریال میڈرڈ نے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں حریف اٹالین فٹ بال کلب کی ٹیم یووینٹس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جرمنی کے بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کی مونٹیری کلب کی ٹیم کوپچھاڑ کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچز کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بدھ کو ہارڈ راک اسٹیڈیم، میامی گارڈنزکے مقام پر کھیلے گئے ٹاپ 16 رائونڈ کے میچ میں ہسپانوی فٹ کلب کی ٹیم ریال میڈرڈ اور حریف اٹالین فٹ بال کلب کی ٹیم یووینٹس آمنے سامنے تھیں جس میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد یووینٹس کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے گونزالو گارسیا ٹوریس نے میچ کے 54 ویں منٹ پر واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ مرسڈیز بینز سٹیڈیم، اٹلانٹا میں کھیلے گئے ٹاپ 16 رائونڈ کے ایک اور میچ میں جرمنی کے بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کی مونٹیری کلب کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بوروسیا ڈورٹمنڈ کےسرہو گئراسی نے 14 اور 24 ویں منٹ پر گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔مونٹیری کی طرف سے واحد گول جرمن برٹرامی نے 48 ویں منٹ پر سکور کیا ۔