ہری پور میں غیر قانونی ڈی کیپنگ، گیس ری فلنگ اور گراں فروشی پر کارروائی، بھاری جرمانے عائد

34
gas refilling
gas refilling

ہری پور۔ 2 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شاہد اقبال خٹک نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ڈی کیپنگ اور گیس ری فلنگ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ دورانِ انسپکشن قواعد کی خلاف ورزی اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی ان غیر قانونی سرگرمیوں پر ذمہ دار افراد اور دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کئے گئے۔

اسی دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اشیاءخوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر بھی دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان پر جرمانے عائد کئے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رکھی جائے گی۔