ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کا پہلے راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا

46
Wimbledon Open Tennis Women's Singles
Wimbledon Open Tennis Women's Singles

لندن۔2جولائی (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار ،دو گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف ڈبلیو ٹی اے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ 25 سالہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا اولیکسنڈریونا یاسٹریمسکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی نامور ٹینس سٹار ،دو گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو نہ صرف اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر شروع ہو چکے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا اولیکسنڈریونا یاسٹریمسکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 سالہ امریکی حریف ٹینس سٹار ،دو گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور 1-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیاجہاں فاتح یوکرین کی کھلاڑی کا مقابلہ روس کی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا ولادیمیرونا زاخارووا سے ہوگا۔