کابل۔2جولائی (اے پی پی):چین کے وزیر اعظم لی کیانگ 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے 5 جولائی سے برازیل کا 4 روزہ دورہ کریں گے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا ہے کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ 5 سے 8 جولائی تک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ اپنے مصر کے ہم منصب مصطفی کمال مدبولی کی دعوت پر 9 سے 10 جولائی تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔