لاہور میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

44

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر شدید بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، میانوالی، خوشاب،لیہ، بھکر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ر ہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت28 اور زیادہ سے زیادہ34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 116فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوںیو ایم ٹی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 105،عسکری ٹین 88، لا ہور امر یکن سکول105، عبد اللہ کھو کھر ہا ئوس 102،جوہر ٹاون 75، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 99 اور شا ہراہ قائد اعظم پر 82 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔