ملک بھرکی طرح قصورمیں بھی محرم الحرام کی مجالس اورجلوس کے بھی پروگرام جاری

23

قصور۔ 02 جولائی (اے پی پی):ملک بھرکی طرح قصورمیں بھی محرم الحرام کی مجالس اورجلوس کے بھی پروگرام جاری ہیں،6محرم الحرام کے موقع پرمولاغازی عباس علمدارکامرکزی جلوس قصورمیں امام بارگاہ حسینیہ کوٹ رکندین خاں سے برآمدہوا۔اس موقع پر ماتمی جلوس بھی برآمدہوا‘نوحہ خوانی کی گئی‘ماتم کیاگیااورننھے منھے بچوں نے بھی مولاغازی عباس علمدارکوبھی پُرسادیا۔

جگہ جگہ ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں،قصورپولیس کی طرف سے سیکورٹی کے بھی فول پروف سخت انتظامات کئے گئے۔مولاغازی عباس علمدارکے حوالے سے بات کی جائے تو مولاعلی شیرخداکے بہادر بیٹے تھے جن کی شجاعت کے قصے آج بھی مشہور ہیں اورمولاغازی عباس علمدار،مولاحسین علیہ السلام کی فوج کے دستے کے علمبردارتھے۔6محرم الحرام کے موقع پر مولاغازی عباس علمدارکو پُرسا دینے کیلئے اہل تشیع اورعوام کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔