لاہور۔2جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1370ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق جبکہ 1198زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1198ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 585افراد شدید زخمی ہوگئے
جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ785معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔
اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعدادو شمار کے مطابق224ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی درالحکومت276متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد70حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان67 حادثات میں 68متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔