صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس،19 ارب 56کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری

23

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں19 ارب 56کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے رواں سال کے پہلے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ایند ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رئوف نے کی۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ ، آبپاشی ، سکل ڈویلپمنٹ اور انرجی سیکٹر ز کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ٹھوکر نیاز بیگ پر بس ڈپو کے قیام کے لیے8 ارب9 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔ل

اہور ریلوے اسٹیشن پر بس ڈپو کے قیام کے لیے ایک ارب 62 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔مختلف انٹرنیشنل ٹریننگ پروگرام کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔منٹگمری پاکپتن لنک کنال کیلئے ایک ارب26 کروڑ کی منظوری دی گئی۔ضلع سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانولہ میں نالوں کی فلڈ مینجمنٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 6کروڑ 48 لاکھ کی منظوری دے دی گئی۔توانائی کی کارکردگی اور تحفظ پروگرام کے لیے 8 ارب 50 کروڑ منظور کئے گئے۔فیصل آباد ، گوجرانولہ اور لاہور میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی فیزیبلٹی سٹڈی کے لئے فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے شرکت کی۔ چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔