نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا مرحلہ جاری

61
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا مرحلہ جاری

راولپنڈی ۔2جولائی (اے پی پی):نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جس کے تحت کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر سناریو بیسڈ میچ میں حصہ لیا۔ کیمپ میں شامل کوچنگ اسٹاف نے بیٹرز اور باؤلرز کو مختلف میچ صورتحال کے مطابق اہداف دیئے تاکہ کھلاڑیوں کو حقیقی میچ کی فیلڈ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی تیاری کروائی جا سکے۔

میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر نے بھی باؤلنگ کی اور اپنی فارم کو جانچا۔ مایہ ناز بابر اعظم نے بھی سناریو بیسڈ میچ کھیلا۔