سندھ زرعی یونیورسٹی کی پوسٹ گریجویٹ داخلوں کی تاریخ میں 8 جولائی تک توسیع

35

حیدرآباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ۔ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹیڈیز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے پوسٹ گریجوئیٹ ڈگری پروگرامز تدریسی سال 2025، میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 8 جولائی 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ترمیم شدہ شیڈول کے تحت، ایم ایس سی، ایم ای، ایم ایس، ایم ایس آئی ٹی، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 10 جولائی 2025 کو صبح 11 بجے متعلقہ فیکلٹیز میں منعقد کیا جائے گا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک فارم جمع کرا کر انٹری ٹیسٹ میں لازمی شرکت کریں، تاکہ داخلے کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔