لاہور ہائیکورٹ,پی ٹی سی ایل ملازمین کی تنخواہوں و دیگر مراعات کی بحالی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا حکم

211

لاہور۔3جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ پی ٹی سی ایل کے چالیس ہزار ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کی مکمل بحالی نہ کرنے کا معاملہ پر عدالت نے ایک ماہ میں ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کی بحالی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے پی ٹی سی ایل حکام کیخلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کر دی،درخواست گزار عبدالباری وغیرہ کے وکیل شاہجہاں خان نے دلائل دیئے اور استدعا کی کہ عدالتی حکم کے باوجود تنخواہوں اور مراعات بحال نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔