صدر آزادکشمیر کا راجہ سہراب سے اظہار تعزیت

30

مظفر آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیکرٹری جنرل میرپور پریس کلب و چیف ایڈیٹر روزنامہ کشمیر نامہ راجہ سہراب کے بھائی راجہ ذوالفقار کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ راجہ ذوالفقار مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔