گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا ایمن آباد محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس و امام بارگاہوں کا دورہ

22
Deputy Commissioner Gujranwala Naveed Ahmed
Deputy Commissioner Gujranwala Naveed Ahmed

گوجرانوالہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس ، امام بارگاہوں ، آر ایچ سی ایمن آباد اور کچا ایمن آباد روڈ، پیپلز کالونی اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس اور معیار تعلیم کو جانچنے کے لیے تعلیمی اداروں کے اچانک دورے کیے۔ڈپٹی کمشنر نےکچا ایمن آباد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی امور کا جائزہ لیا۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کنٹریکٹر کے متعلقہ افسران کو اہم شاہراہوں سمیت گلی محلوں، پارکس، چوکوں چوراہوں اور ریلوے لائن کے اطراف صفائی کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے ریلوے لائن قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے اطراف دوبارہ گندگی جمع ہونے اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت اظہار برہمی اور فوری خصوصی ٹیموں اور مشینری کی مدد سے صفائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں روڈز پر قائم تجاوزات پر ایکشن لیتے ہوئے متعدد دکانداروں کیخلاف کاروائی کی اور موقع پر روڈ پر رکھا سامان ہٹادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار مقررہ حدود میں رہ کر کاروبار کریں،دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے وزیر اعلیٰ ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایمرجنسی سنٹر پیپلز کالونی میں طبی سہولیات کی دستیابی

ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، ادویات سٹاک، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات سمیت مرکز صحت میں آنے مریضوں کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر مامور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مرکز صحت میں آنے والے افراد کو درکار طبی سہولیات فراہم کریں اور ان سے اچھا برتاؤ کریں۔ڈپٹی کمشنر نےگورنمنٹ ایم ٹی ہائی سکول پیپلز کالونی، اسپیشل ایجوکیشن سنٹر پیپلز کالونی کا اچانک دورہ کیا، اساتذہ کی حاضری چیک کی، تعلیمی سہولیات، عمارت کی مجموعی آئوٹ لک اور سمر کیمپ میں طلباء کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے پپلی والا چوک سے پیپلز کالونی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے غیرقانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ اور پٹرول شاپس دوکانوں کا معائنہ کیا اور موقع پر دکانیں سیل کروائی۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ ایل پی جی گیس کی ریفلنگ اور کھلا پٹرول کی فروخت انتہائی خطرناک ہے جو انسانی جانوں اور وسائل کے نقصان کا باعث بن رہی ہے،شہری ناقص ایل پی جی گیس سلنڈرز کا استعمال ہر گز نہ کریں اور تاجر و دکاندار صرف اوگرا سے منظور شدہ گیس سلنڈرز اجازت نامے کے تحت فروخت کریں۔